• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایچ نائن اتوار بازار میں خریداروں کا رش‘ پولیس کیلئے درد سر بن گیا

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار) ایچ نائن اتوار بازار میں سستی اشیاء خوردو نوش، سبزیوں اور فروٹ کی خریداری کیلئے آنیوالے شہریوں کو سنبھالنا اسلام آباد پولیس کیلئے دردسر کی شکل اختیار کر گیا۔ اتوار کو وفاقی دارالحکومت کے ایک لاکھ سے زائد شہری اپنی گاڑیوں پر سستے بازار پہنچے۔ دس ہزار سے زاہد گاڑیاں پارکنگ میں جگہ نہ ملنے پر کشمیر ہائی وے کے دونوں اطراف پارک کی گئی تھیں جس کی وجہ سے پورا دن ٹریفک کا بہائو متاثر رہا۔ تھانہ انڈسٹریل ایریا کے30جوان اور60ٹریفک اہلکاروں کی کاوش کے باوجود شہری عدم اطمینان کا اظہار کرتے رہے۔ ادہر ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ پارگنگ سے باہر گاڑیاں کھڑی کرنے والوں کو بلاتفریق جرمانے کے ٹکٹ جاری کئے جائیں۔
تازہ ترین