• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ختم نبوت قانون میں ترمیم کی ہر کوشش ناکام بنا دینگے، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

اسلام آباد( نیوز رپورٹر) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت اسلام آباد کے امیر مولانا عبدالرؤف، مولانا قاضی مشتاق احمد، مولانا محمدطیب فاروقی، مولانا عبدالنعیم، قاری عبدالوحید قاسمی، خالد مبین، مولانا زاہد وسیم، قاضی ہارون الرشید،مولانا اعظم خان نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ختم نبوت قانون میں ترمیم کی ہر کوشش ناکام بنا دینگے۔ عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں صرف کریں گے اور ان کے خلاف ہونیوالی عالمی سازشوں اور عالمی ایجنڈے کوناکام بنائیں گے۔
تازہ ترین