• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کر پشن کر نےوالے ملک وقوم کے دشمن ہیں،گورنرپنجاب

لاہور( آئی این پی) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کر پشن کر نےوالوں کو ملک وقوم کی کی ترقی اور خوشحالی کا دشمن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تحر یک انصاف کی حکومت کر پشن کے خلاف اپنے اصولی موقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گی ‘معاشی مسائل ‘ مہنگائی ‘بے روزگاری اور غر بت سمیت تمام مسائل کی بنیادی وجہ کر پشن ہے ، انسداد کر پشن ڈے کے موقعہ پر گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کر پشن کسی بھی ملک کی ترقی اور خوشحالی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہوتی ہے،وزیر اعظم عمران خان نے ”بلا تفر یق اور شفاف احتساب “کےلئے نیب اور ایف آئی اے سمیت احتساب کے اداروں کو مکمل طور پر آزاد کر دیا ہے ، ہماری حکومت کی واضح پالیسی ہے کہ کر پشن کر نےوالے آخری شخص کو انصاف کے کٹہرے میں لانے تک احتساب جاری رہے گا۔
تازہ ترین