• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیو شاہ شمس کالونی کی سڑکوں ، خالی پلاٹوں پر گندگی کے ڈھیر

ملتان (سٹاف رپورٹر) یوسی 47 نیو شاہ شمس کالونی کی سڑکوں ، خالی پلاٹوں پر گندگی اور کوڑا کرکٹ کے ڈھیرلگ گئے ہیں،تعفن زدہ ماحول کی وجہ سے سٹرک سے گزرنا محال ہو چکا ہے،سکول جانے والے طلباء و راہگیر مذکورہ صورتحال سے ذہنی اذیت سے دوچار ہیں،سٹرک کے درمیان مین ہول پر ڈھکن بھی عرصہ دراز سے غائب ہے،جس کی وجہ سے جانی نقصان کا اندیشہ ہے،علاقہ مکینوں محمد خالد،محمد شاہد،محمود احمد ،محمد علی و دیگر کا کہنا ہےمتعدد باربہ سالڈویسٹ مینجمنٹ اورواسا حکام کی توجہ دلوائی ،مگر عمل درآمد نہ ہو سکا ،اہل علاقہ نے ایم ڈی سالڈ ویسٹ سے مطالبہ کیا ہے مذکورہ جگہ سے فوری طور پر گندگی اور کوڑا کرکٹ اٹھایا جائے۔
تازہ ترین