• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شراب سمگلنگ،گرفتارملزم کی ضمانت پر رہائی

پشاور(نیوز رپورٹر) پشاور ہائی کورٹ کی جسٹس مس مسرت ہلالی نے شراب سمگل کرنے میں ملوث ملزم کو ایف ایس ایل رپورٹ کی عدم دستیابی پر ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا، ملزم کیجانب سے کیس کی پیروی میاں سلیمان شاہ ایڈوکیٹ نے کی، استغاثہ کیمطابق ملزم محمد شاہ پر الزام ہے کہ وہ شبقدر میں چنگ چی رکشہ میں مختلف اقسام کے شراب کی 50بوتلیں سمگل کررہا تھا جسے پولیس نے گرفتار کرکے چنگ چی سے پچاس بوتل شراب برآمد کی، ملزم نے سیشن جج شبقدر کی عدالت میں ضمانت پر رہائی کیلئے درخواست دی اور فاضل جج نے درخواست مسترد کردی جس پر ملزم نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا اور عدالت نے ایف ایس ایل رپورٹ کی عدم دستیابی کی بناء پر ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے اوراسے چنگ چی رکشہ بھی واپس کرنے کا حکم دے دیا۔
تازہ ترین