• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انکوائری کمیشن، احسن اقبال کے بھائی کے شروع کردہ منصوبوں کی تحقیقات کیلئے معلومات طلب

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم انکوائری کمیشن نے ماضی کے 9بڑے منصوبوں میں ہارٹی کلچر (پاغبانی) کے ٹھیکوں سے متعلق معلومات طلب کرلیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم انکوائری کمیشن کو معلومات فراہم کرنے کی 9 دسمبر تک ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے۔مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال کے بھائی کے شروع کردہ منصوبوں کی تحقیقات کیلئے معلومات طلب کی گئیں جبکہ احسن اقبال کے بھائی 2008 میں چیئرمین وزیر اعلیٰ ٹاسک فورس برائے ہارٹیکلچر رہے ہیں۔
تازہ ترین