• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عثمان بزدار اپنی کارکردگی اشتہارات سے بتائیں، وزیر اعظم

عثمان بزدار اپنی کارکردگی اشتہارات سے بتائیں، وزیر اعظم


وزیراعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو اپنی کارکردگی دکھانے کے لیے اشتہار شائع کروانے کا مشورہ دے دیا۔

اسلام آباد میں انسدا د بد عنوانی سے متعلق تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم نے عثمان بزدار کو پبلسٹی کرنے کے مشورے بھی دیے ۔

وزیراعظم نے کہا کہ عثمان بزدار اپنی کارکردگی اشتہاروں کے ذریعے عوام کو بتائیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے 132 ایکڑ زمین اور 5 ارب روپے ریکور کیے ہیں، جو بہت اچھی کارکردگی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار کو اپنی کارکردگی کی پبلسٹی بھی کرنی چاہیے۔

تازہ ترین