• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی میں 26 واں سالانہ اسٹولن فیسٹیول


جرمنی میں رواں سال 26ویں سالانہ اسٹولن فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی فیسٹیول کے موقع پر روایتی کرسمس پر یڈ منعقد کی گئی۔

اس پریڈ میں عام روایت کو بر قرار رکھتے ہو ئے4.10میٹر لمبا اور1.77میٹر چوڑا اور 3,969 کلو وزنی کر سمس اسٹولن کیک پیش کیا گیا جس کی تیاری میں درجنوں ماہر بیکرز نے حصہ لیا۔

اس کیک کو کر سمس کے جشن کی مناسبت سے خصوصی طور پر سجائی گئی گھوڑا گا ڑی میں رکھ کر گلیوں سے گزارا گیا جبکہ مارچنگ بینڈز بھی اس کے ہمراہ دھنیں بکھیرتے پریڈ کرتے نظر آئے۔

عام نمائش کے بعد اس کیک کو ایک دیوہیکل چاقو کی مدد سے مختلف ٹکڑوں میں کاٹ کر لوگوں میں فروخت کیا گیا جس سے حاصل ہو نے والی رقم فلاحی کاموں کے لئے وقف کر دی گئی۔

تازہ ترین