• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قبائل کے معدنیات پر قبضے کی سازش ہوئی تو مزاحمت کرینگے،آل پارٹیز کانفرنس

پشاور(نمائندہ جنگ)قومی وطن پارٹی کے زیر اہتمام قبائل سے ہونے والی ناانصافیوں کا راستہ روکنے قبائل کے قیمتی معدنیات پر قبضے کی سازشوں کو ناکام بنانے قبائل کی محرومیوں، قبائل کی پسماندگی، غربت و بے روزگاری کے خاتمے اور قبائل کی ترقی و خوشحالی کے لئے مشترکہ جدوجہد کے لائحہ عمل کو حتمی شکل دینے کے لئے قومی وطن پارٹی کے قائد آفتاب احمد خان شیرپائو کی رہائش گاہ پر آل پارٹیز کانفرنس ہوئی جس میں کہا گیا کہ قبائل کے معدنیات پر قبضے کی سازش ہوئی تو مزاحمت کرینگے، اجلاس میں قومی وطن پارٹی ،جماعت اسلامی، جمعیت علمائے اسلام، اے این پی، مسلم لیگ، پیپلز پارٹی، نیشنل پارٹی، مزدور کسان پارٹی، عوامی ورکرز پارٹی، پختونخوا جمہوری اتحاد، پختونخوا اولسی تحریک، سول سوسائٹی قبائلی رہنمائوں اور قبائلی ارکان اسمبلی نے شرکت کی۔آل پارٹیز کانفرنس سے مزدور کسان پارٹی کے سربراہ افضل شاہ خاموش، جماعت اسلامی کے صوبائی پارلیمانی لیڈر و سابق صوبائی سینئر وزیر عنایت اللہ خان، جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا عطا الحق درویش اور دیگر رہنمائوں نے شرکت کی۔

تازہ ترین