• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارٹی فیصلہ کریگی مریم نواز کو کب خاموشی توڑنی ہے، طلال چوہدری

کراچی (جنگ نیوز )رہنما ن لیگ طلال چوہدری نے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز عوام کی آواز ہیں،مریم کو کب خاموشی توڑ کر آواز بلند کرنی ہے یہ پارٹی فیصلہ کرے گی۔وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی،رہنما پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ،رکن سندھ اسمبلی پی ٹی آئی شہزاد قریشی بھی پروگرام میں شریک تھے۔1971کی جنگ میں بھارتی بحریہ کو ناکو ں چنے چبوانے والی آبدوز ”ہنگور“کی کہانی جیو پاکستان کا حصہ رہی۔ کام کرنے کی خواہشمند خواتین کو معاونت فراہم کرنے والاادارہ”خواتین روزگار سروسز“کی بانی مصباح فیض نے بھی گفتگو میں حصہ لیا۔ماہر قانون سارہ ملکانی نے کہا کہ سائبر کرائم ایکٹ 2016 کے تحت جعلی ویڈیو پر 5سال تک کی سز اہو سکتی ہے،ایف آئی اے پتہ لگا سکتی ہے کہ ویڈیو کہاں سے وائرل ہوئی ویڈیوز زیادہ تر بدلہ لینے اور سزا کے طور پر ہوتی ہیں۔مصباح فیض نے کہا کہ خواتین کو نوکری ڈھونڈنے میں کتنی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ان کو پتا نہیں ہوتا کہ ان کوجانا کہاں ہے، آن لائن پلیٹ فارم کر نے کے ساتھ ساتھ ہم ان خواتین کی مدد بھی کرتے ہیں جو انٹرنیٹ کا استعمال نہیں کرتیں۔

تازہ ترین