• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ،لاپتہ شہری کیس میں ڈی آئی جی سیف سٹی پراجیکٹ طلب

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے لاپتہ شہری کی بازیابی کے مقدمہ میں سیف سٹی پراجیکٹ کے ڈی آئی جی کوآئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے جبکہ ڈی جی آئی ایس آئی ، ڈی جی ایم آئی اور سیکرٹری داخلہ سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 10 جنوری تک جواب داخل کرانے کی ہدایت کی ہے۔ عدالت نے سیکرٹری وزارت دفاع کو آئندہ سماعت پر ڈائریکٹر سطح کے کسی افسر کو رپورٹ پیش کے لئے عدالت بھیجنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ دوران سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دئیے کہ سیف سٹی پراجیکٹ پر ساڑھے سات ارب روپے لاگت آئی ، یہ ہمارے کس کام کا ہے جس میں گاڑیوں کے نمبر ہی نظر نہیں آ رہے۔ پیر کو عدالت عالیہ اسلام آباد کے جسٹس محسن اختر کیانی نے تھانہ لوہی بھیر کی حدود سے لاپتہ ہونے والے شہری سلمان فاروق کی بازیابی کے لئے ان کے والد پروفیسر شریف کی درخواست کی سماعت کی۔

تازہ ترین