• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں آئندہ برس بین الاقوامی اسنوکر مقابلے ہونگے

ریاض (جنگ نیوز) سعودی عرب میں اسنوکر کے عالمی مقابلے ہوں گے ۔ اس سلسلے میں سعودی اسپورٹس اتھارٹی اور ورلڈ اسنوکر کے مابین 10سال کا معاہدہ ہو گیا ہے۔ جس کے مطابق آئندہ برس ریاض میں سعودی ماسٹرز اسنوکر چیمپئن شپ 4 سے 20 اکتوبر تک منعقد ہوگی۔ جیتنے والوں کو 2.5 ملین پونڈ دیے جائیں گے۔ ورلڈ چیمپئن کا ٹائٹل حاصل کرنے والے کے لیے 5 لاکھ پونڈ کا انعام رکھا گیا ہے۔ عالمی مقابلے میں 128کھلاڑی شرکت کریں گے جن میں چار سعودی بھی شامل ہیں۔ ورلڈاسنوکر کے چیئرمین بیری ہیرن نے اس سے مشرق وسطیٰ میں کھیل کے فروغ کیلئے بہت بڑا قدم قرار دیا ہے۔ قبل ازیں کار ریسنگ اور باکسنگ جیسے عالمی مقابلوں کا کامیاب انعقاد کیا جاچکا ہے۔
تازہ ترین