• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمال کمپینز کے 14000 ڈائریکٹرز ریٹائرمنٹ کی عمر کے بعد بھی کام میں مصروف

لندن (پی اے) سمال کمپینیز کے 14000 سے زائد ڈائریکٹرز ریٹائرمنٹ کی عمر 66 سال سے اوپر ہونے کے باوجود اپنے بزنسز چلا رہے ہیں۔ یہ انکشاف ایک نئی رپورٹ میں ہوا۔ ریسرچ کےمطابق پانچ میں سے ایک ڈائریکٹر کی عمر 66 سال سے زائد ہے۔ جسے یہ واضح ہوتا ہے کہ چند برسوں میں کام کرنے کے رجحان میں کس طرح تبدیلی آئی ہے۔ اکائونٹنٹس یو ایچ وائی ہیکر ینگ نے کہا کہ انفرادی طور پر لوگ طویل عرصے تک ایک ہی جاب پر کام کرنا کم پسند کرتے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق اوسط ورکر ہر پانچ سال بعد جاب تبدیل کر رہا ہے۔ یو ایچ وائی ہیکر ینگ کے جیمز پرائس نے کہا کہ بریگزٹ کا نتیجہ ڈائریکٹرز کیلئے سمال برنسز کی جلد فروخت کو مزید مشکل بنا سکتا ہے۔
تازہ ترین