• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این سی اےتحقیقات: ہیکر کو 27000پونڈز واپس ادا کرنے کا حکم

نیوز ڈیسک ( نیوز ڈیسک ) ایسیکس کے رہائشی ایک ہیکر جسے نیشنل کرائم ایجنسی( این سی اے) کی تحقیقات کے بعد چھ سال سے زائد قید کی سزا دی گئی تھی، اسے27000پونڈز واپس ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ کمپیوٹر سائنس کے25 سالہ طالب علم زین قیصر کو اپریل 2019 میں اس اعتراف کے بعد سزا سنائی گئی تھی کہ وہ روسی زبان بولنے والے اس گروپ کا حصہ ہے جس نے 20سے زائد ممالک میں متاثرین سے بھاری رقوم سمیٹی ہیں۔قیصرنے مجرمانہ ذرائع سے حاصل ہونے والی رقوم کو مہنگے ہوٹلوں میں قیام ، جسم فروش خواتین، جوئے ، منشیات اور پرتعیش اشیا بشمول 5000 پونڈز مالیت کی رولیکس گھڑی پر خرچ کیں۔کنگسٹن کرائون کورٹ پر گزشتہ ہفتہ ضبطی کے سلسلے میں ہونے والی سماعت میں اس کے اثاثوں کا تخمینہ لگائے جانے کی بنیاد پر عدالت نے اسے 270864.47پونڈز واپس کرنے کا حکم دیا ۔اسے لازمی طور پر رولیکس گھڑی فروخت کرنی ہو گی جو کہ ادائیگی کا حصہ بنانے کیلئے این سی اے کی تحویل میں ہے۔
تازہ ترین