• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

BRT اور مالم جبہ کے ریفرنس تیار،حکم امتناع ختم ہونے پر دائر کرینگے، چیئرمین نیب

BRT اور مالم جبہ کے ریفرنس تیار،حکم امتناع ختم ہونے پر دائر کرینگے، چیئرمین نیب


اسلام آباد(ایجنسیاں) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب کی وجہ سے کرپشن کے چھکے مارنے والے آج جیل میں ہیں ‘ضمانتوں کیلئے عدالت جارہے ہیں یا باہر چلے گئے ہیں ‘کسی سے گٹھ جوڑ اور سیاسی انتقام کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

نیب حکومت اور اپوزیشن کی پرواہ کئے بغیر بلاامتیاز قانون کے مطابق کاروائی جاری رکھے گا‘ ہواؤں کا رخ بدلنے لگا ہے اور مالم جبہ اور بی آر ٹی پشاورمنصوبوں پر نیب نے ریفرنس تیار کر رکھے ہیں تاہم عدالت کے حکم امتناع کی موجودگی میں کچھ نہیں کر سکتے۔

حکم امتناع ختم ہونے پر ریفرنس دائر کردیں گے ‘ایک طرف 30 سے 35 سال کا دور دوسری طرف 12 سے 14 مہینے کا دور ہے تھوڑا فرق تو کرنا پڑے گا‘وزراء نیب گرفتاریوں کی پیش گوئیاں نہ کریں۔

حکومتیں آتی جاتی ہیں‘ شاہ کے وفاداروں کو ملک کا مفاد دیکھنا چاہیے‘ چیئرمین نیب کو برا بھلا کہنے سے کوئی فائدہ نہیں، آپ اپنا دفاع مضبوط کریں۔ 

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو ایوان صدر میں انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوانی ایک عالمی مرض ہے۔

تازہ ترین