• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام 2روزہ کورس کی اختتامی تقریب

لاہور (وقائع نگار خصوصی )عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام دوروزہ تحفظ ختم نبوت کورس جامع مسجد الریاض اسلامیہ پارک لاہورمیں منعقد ہوا۔ کورس میں مختلف عنوانات پر مبلغین ختم نبوت نے لیکچرز دیے بعدازاں کورس کی اختتامی تقریب مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے نائب امیر پیررمیاں محمدرضوان نفیس کی صدارت میں منعقد ہوئی۔تقریب میں مجلس کے مرکزی ناظم نشرو اشاعت مولانا عزیزالرحمن ثانی، جنرل سیکرٹری ضلع لاہور مولانا علیم الدین شاکر، مبلغ ختم نبوت ضلع لاہور مولانا عبدالنعیم،ناظم تبلیغ مولاناعبدالعزیز، خطیب جامع مسجد مفتی محمدعقیل، امام قاری محمدعبداللہ، بھائی ابراہیم ودیگر علماء اور عوام نے شرکت کی۔اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علماءنے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کی حفاظت ہر مسلمان پر فرض ہے ہم عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔اس وقت قادیانیوں کی سرگرمیاں عروج پر ہیں نوجوانوں کو گمراہ کرنے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں۔
تازہ ترین