• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر میں سٹریٹ کرائمز ، چوری ڈکیتی کے واقعات میں اضافہ ہو گیا،پشتونخوا میپ

کوئٹہ( پ ر) پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ کے جاری کردہ بیان میں حاجی غیبی روڈ ،کلی درانی ، پشتون درہ ، الکوزئی کالونی میں درجنوں سے زیادہ دوکانوں میں چوروں کی ڈکیتی اور نواں کلی میں تاجر حضرت خان خلجی کی ڈاکوئوں کے ہاتھوں شہادت کے المناک واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ شہر میں ایک بار سٹریٹ کرائمز ، چوری ڈکیتی کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔گزشتہ ایک ماہ میں درجنوں دوکانوں کے شٹر توڑ کر لاکھوں روپے ڈکیتی کی گئی ہے اور غریب تاجروں دوکانداروں کو کا سارا سرمایہ لوٹ کر لے گئے ۔ آئے روز رات کے وقت ایک منصوبے کے تحت دوکانوں میںڈکیتیاں کی جارہی ہے اس کے علاوہ سٹریٹ کرائمز ، موبائیل ، موٹرسائیکل اور نقدی کی گن پوائنٹ پر چوری ڈکیتی نے شہریوں کوعدم تحفظ کی صورتحال سے دوچار کر رکھا ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز تاجر حضرت خان خلجی کوبھی ڈاکوئوں نے فائرنگ کرکے شہید کیا ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ چوری ڈکیتی کے واقعات شہر کے تمام علاقوں بالخصوص پشتون آباد، سیٹلائٹ ٹائون ، نواں کلی ، شہر کے مین شاہراہوں ، شالدرہ ، کاسی رو ڈ ، کچلاغ، ہزار گنجی ، سریاب، شالکوٹ ودیگر شاہراہوں پر بھی چوری وڈکیتی کے واقعات ہورہے ہیں جبکہ پولیس تھانے ، ایگل اسکواڈ ودیگر فورسز شہریوں کے تحفظ کی بجائے انہیں شاہراہوں اور تھانوں میں تنگ وہراساں کرنے کے عوام دشمن اقدامات میں مصروف ہے ۔ ان چوری وڈکیتی کے واقعات کی نہ ہی تھانوں میں ایف آئی آر درج کی جارہی ہے اور نہ ہی متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کیا جارہا ہے ۔ بیان میںسلیکٹڈ صوبائی حکومت ، ضلعی انتظامیہ ، ملحقہ پولیس تھانوں کے آفیسران پر زور دیا گیا ہے کہ وہ شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھائیں دیگر صورتحال میں پشتونخوامیپ متاثرین کے ہمراہ احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے ۔
تازہ ترین