• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جدوجہدکرنے والوں کی شمولیت سے پارٹی فکر وفلسفے کو تقویت ملے گی، بی این پی

کوئٹہ(آئی این پی) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری نے ایک بیان میں نسیم جاوید ،کیپٹن محمد علی آزاد اور محمد ابراہیم ہزارہ کو بی این پی کے ضلعی کونسل کوئٹہ کے ممبر منتخب ہونے اور سماجی کارکن نعمت اللہ مظہر کو شمولیت پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی مسائل سے واقف مسلسل جدوجہد کرنے والے سیاسی اور سماجی کارکنوں کی پارٹی کی تنظیمی اداروں میں موجودگی سے پارٹی پروگرام ،نظریاتی فکر وفلسفے کو تقویت ملے گی اور وہ اپنی صلاحیتوں اور توانائیوں کو صرف کرتے ہوئے پارٹی کو فعال اور متحرک بنانے کیلئے جدوجہد کرینگے ،موجودہ سیاسی حالات میں بلوچ ،پشتون ،ہزارہ ،آباد کار ،سیاسی کارکنوں کیلئے یہ بہترین موقع ہے کہ وہ صوبے کے اجتماعی قومی وسائل اور حقوق کیلئے متحد اور منظم ہوکر عوام کو تعصب ،تنگ نظری ،نسل پرستی ،غربت اور احساس محرومی سے نکالنے کیلئے سیاسی اور جمہوری انداز میں جدوجہد کرتے ہوئے یہاں کے اقوام کو متحد اور منظم کرنے میں اپنی توانائیوں کو بروئے کار لائیں ۔انہوں نے ان دوستوں سے امید کا اظہار کیا کہ وہ اپنے علاقوں میں پارٹی پروگرام اور پیغام کو گھر گھر پہنچانے اور اپنی قوم کے لوگوں کو بلوچستان کی قومی جدوجہد کی طرف راغب کرنے کیلئے جدوجہد میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ۔
تازہ ترین