• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی تنظیم نے ٹرمپ کے خلاف فوجداری مقدمے کا مطالبہ کر دیا

یورپی انسانی حقوق تنظیم نے غزہ نسل کشی میں معاونت کے الزام میں ٹرمپ کے خلاف فوجداری مقدمہ چلانے کا مطالبہ کر دیا۔

Euro-Mediterranean Human Rights Monitor نے یہ مطالبہ امداد کی تقسیم کے دوران فلسطینیوں کی اموات کے بعد کیا۔

مانیٹرنگ گروپ کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی ادارے ٹرمپ کو غزہ میں امریکی حمایت یافتہ امدادی تنظیم کی حمایت پر جوابدہ ٹھہرائیں۔

امریکی نجی سیکیورٹی کنٹریکٹر اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ امداد حاصل کرنے والے فلسطینیوں پر حملوں میں ملوث رہے ہیں۔

مانیٹرنگ گروپ کا کہنا تھا ٹرمپ انتظامیہ نے غزہ میں اسرائیلی جنگ کے لیے فوجی، مالی، سیاسی اور سفارتی مدد بھی فراہم کی، غزہ میں امداد کی تقسیم کے دوران دو ماہ میں 800 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید