گلوکارہ میشا شفیع ہراسانی کیس سپریم کورٹ تک پہنچ گیا۔
میشا شفیع نے لاہور ہائی کورٹ کے 11 اکتوبر کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی ہے۔
درخواست میں گورنر پنجاب، ویمن محتسب اور گلوکار علی ظفر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں میشا شفیع نے استدعا کی کہ لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔
گلوکارہ نے لاہور ہائی کورٹ اور ویمن محتسب اور گورنر پنجاب کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی ہے۔
ویمن محتسب نے مئی اور گورنر پنجاب نے جولائی 2018 میں میشا شفیع کے خلاف فیصلہ دیا تھا۔
ویمن محتسب اور گورنر پنجاب نے میشا شفیع کی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیا تھا۔
ہراسانی کیس میں لاہور ہائی کورٹ نے ویمن محتسب اور گورنر پنجاب کے فیصلوں کو برقرار رکھا تھا۔