آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار30؍جمادی الاوّل 1441ھ 26؍جنوری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

کابینہ میں فیصل واوڈا کی مریم نواز کے بیرون ملک جانے کی مخالفت

کابینہ میں فیصل واوڈا کی مریم نواز کے بیرون ملک جانے کی مخالفت


وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کابینہ اجلاس میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازکا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مخالفت کردی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کا ذکر بھی ہوا۔

ذرائع کے مطابق فیصل واوڈا نے مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کی مخالف کی، ان کی بات سے وزیراعظم عمران خان سمیت متعدد وزراء نے اتفاق کیا۔

فیصل واوڈا نے میڈیا کو بتایا کہ مریم نواز کو باہر نہیں جانے دیں گے، ان کا نام ای سی ایل سے نہیں نکلے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالا تو عدالت میں چیلنج کریں گے، وزیر اعظم عمران خان اور کابینہ کا یہی فیصلہ ہے۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ میں نے کابینہ کے اجلاس میں وزیر اعظم کو مخاطب کر کے کہا تھا کہ کسی بھی صورت پلیٹ لیٹس والا ڈراما دُہرانے نہیں دیں گے، بے شرمی کی حد ہوتی ہے کہ ہر بار ن لیگ کا لیڈر بھاگ جاتا ہے اور پیادے پھنس جاتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید