• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام حقوق انسانی کا سب سے بڑا علمبردار ہے، علامہ باقر حسین زیدی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جعفر یہ الائنس پاکستان کے نائب صدر علامہ باقر حسین زیدی نے کہا ہے کہ اسلام حقوق انسانی کا سب سے بڑا علمبردار ہے حضرت محمد مصطفی ٰنے فتح مکہ کے موقع پر اس کی بے مثل اقدام سے تشریح کی اور حجتہ الوداع کے موقع پر دور جاہلیت کے تمام خون معاف کر دئیے اور آپ ہی کے راستے پر عمل کر تے ہوئے حضرت علی ؑنے اپنے دور اقتدار میں کسی پر کوئی پاپندی نہیں لگائی آج پوری دنیا جو حقوق انسانی کا علم اٹھائے کھڑی ہے یہ کر بلا کا نتیجہ ہے جہاں امام حسین ؑنے سر دے کر انسانیت کے سر کو بلند کر دیا آج مملکت خداداد پاکستان میں سب سے اہم مسئلہ مسنگ پر سنز کا ہے آئین پاکستان کے تحت اگر کوئی مجرم ہے تو اس کو عدالتوں میں پیش کیا جائے اور بے گناہ ہے تو رہا کیا جائے آج یہ آواز ملت تشیع کی نہیں بلکہ پوری انسانیت کی آواز ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک جس نازک دور سے گزر رہا ہے ملت تشیع پوری قوت کے ساتھ افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔

تازہ ترین