• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی ہمارا مشن ہے، ملک محمد فیاض

کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیئرمین بلدیہ جنوبی ملک محمد فیاض نے کہا ہےکہ عوام کی خدمت،فلاح وبہبوداور انہیں تمام تربنیادی سہولیات کی بلاامتیازوتفریق فراہمی ہمارا مشن ہے ، پورے ضلع جنوبی میں یکساں بنیادوں پر ترقیاتی کاموں کو پایہ تکمیل تک پہنچا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہ عبداللطیف بھٹائی روڈ پر جاری مشینی استر کاری کے کام کے معائینے کے موقع پر کیا اس موقع پر انکے ہمراہ یوسی 1کے وائس چیئرمین احمد گھانچی اور یوسی 2کے وائس چیئرمین عثمان عطاری بھی موجود تھے۔چیئرمین نے کہا کہ ڈی ایم سی سائوتھ کی انتظامیہ ضلع کی ہر یوسی میں مرحلہ وار سڑکوں کی مشینی کارپٹنگ، استرکاری، اسٹریٹ لائٹس کی درستی گڑھوں کی بھرائی اور سی سی فلورنگ سمیت دیگر بلدیاتی کام تسلسل سے کروارہی ہے۔

تازہ ترین