• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت تعصب اور کرپشن سے مالا مال ہے،حق پرست اراکین اسمبلی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے ضلع لاڑ کانہ کے ایک چھوٹے سے شہر’’ ڈوگری‘‘ کو10سال میں20ارب روپے فنڈز جاری کرنے اور ترقی میں نتیجہ صفر ہونے پر کہا ہے کہ کراچی جو وفاق اور سندھ دونوں کو70اور90فیصد ریونیودے کر چلاتا ہے، اسے نظر انداز کرکے لاڑکانہ کو فنڈزجاری کرنااور اسے کرپشن کی نذر کرنا ہمارے ان دعووں کی تصدیق کرتا ہے کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت تعصب اور کرپشن سے مالا مال ہے جس نے صوبے کو تبا ہی کے دہانے پر لا کھڑاکیا ہے۔ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ تعلقہ ڈوگری کی آبادی صرف سوا 15لاکھ ہے، جبکہ اسے 2016سے 2017کے درمیان بھاری رقوم جاری کی گئیں، 10سال میں 20ارب روپے کا اجرا ء احتساب در احتساب کی جانب تو قدم ہےہی لیکن سندھ کے شہری علاقوں کے حقوق سلب کرنیوالوں کے خلاف کارروائی کا بھی متقاضی ہے۔
تازہ ترین