• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر عطا الرحمن ’اعلیٰ سائنٹیفک ایوارڈ حاصل کرنے چین جائیں گے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے معروف سائنسدان اور تعلیم دان پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمن7جنوری کوچین کا ’اعلیٰ سائنٹیفک ایوارڈ‘ گریٹ پیوپلز ہال بیجنگ میں چین کے صدر سے حاصل کریں گے۔ بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق پروفیسرعطا الرحمن کو ”چائنا انٹرنیشنل سائینس اینڈ ٹیکنالوجی کوآپریشن ایوارڈ“ برائے سال2020ء اُن کے علمِ کیمیاء کے شعبے میں گراں قدر قومی خدمات کے اعتراف میں دیا جارہا ہے، ترجمان کے مطابق یہ بین الاقوامی ایوارڈ اس سے قبل ڈاکٹر کارلو روبیا اور ڈاکٹر زوہریز آئی ایلفیرو جیسے معروف نوبل انعام یافتہ سائنیسی اکابرین کو بھی دیا جاچکا ہے۔

تازہ ترین