• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وہ وقت دور نہیں جب کشمیر پاکستان بنے گا،انصار برنی

گھارو (نامہ نگار)انصار برنی ٹرسٹ کے چیئرمین انصار برنی نے کہا ہے کہ وہ وقت دور نہیں جب کشمیر پاکستان بنے گا، کشمیر میں گزشتہ چار ماہ سے جاری بھارتی مظالم کیخلاف دنیا کی انسانی حقوق کی علمبردار ممالک کی خاموشی سخت افسوس ناک ہیں۔بھارت نے بندوق کی نوک پر کشمیر کے لاکھوں بے گناہ نہتے شہریوں کو یرغمال بنا رکھا ہے لیکن بھارت اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں سے کشمیر کی عوام کی آواز کو دبا نہیں سکتا کشمیر ایک دن ضرور آزاد ہوگا۔دھابیجی میں کشمیری عوام کی حمایت میں نکالی جانی والی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انصار برنی کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں چاہے کوئی کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتا ہو انسانی حقوق سب کے برابر ہیں لیکن بھارت میں انسانی حقوق صرف انکے اپنے مذہب کیلئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کسی خوش فہمی میں نہ رہے کہ وہ کشمیر پر طاقت کے زور پر قبضہ کرکے اسے اپنی جاگیر بنا لےگا۔
تازہ ترین