• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی، طلباء یونینز کی بحالی کیلئے بل پیش، حکومت اپوزیشن یک زبان

اسلام آباد(آئی ا ین پی)قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن)نے طلباءیونینزکی بحالی کا بل پیش کر دیا۔

حکومتی اور اپوزیشن جماعتیں طلباء یونینزکی مشروط بحالی کے لیے یک زباں ہو گئیں‘ تمام سیاسی جماعتوں نے تشدد سے پاک اور قواعد و ضوابط کے تحت طلباء یونینوں کی بحالی پر زور دیا ہے۔

اسپیکر اسد قیصر نے رائے شماری کے بعد بل مزید غور کے لیے متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔ 

ارکان کا کہنا تھا کہ طلباء یونین سیاست کی نرسریاں ہیں، طلبا یونینوں پر پابندی سے تعلیمی اداروں میں لسانی اورمذہبی گروپ بنے، طلبا یونین کو قاعدہ وقانون کے تحت بحال ہونا چاہئے۔ 

طلباء یونینوں کی بحالی سے قبل کیا تمام سیاسی جماعتیں اس بات کی گارنٹی دیں گی کہ یونیورسٹیوں میں سیاسی گروپ نہیں بنائیں گے، طلبا یونین بحال کرنے سے پہلے اساتذہ تعلیمی اداروں اور فرقہ واریت نہ پھیلنے کو یقینی بنایا جائے، طلبا کو حقوق دیں مگر آنکھیں بند کرکے نہ دیں۔ 

منگل کو قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر اسد قیصر کی زیر صدار ت ہوا۔اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے رکن کیسومل کھیل داس نے طلباء یونینوں کی بحالی کے لیے اعلیٰ تعلیمی کمیشن آرڈیننس 2002 میں ترمیم کا بل پیش کیا۔

تازہ ترین