لاہور(آئی این پی) اورنج لائن میٹرو ٹرین کے کامیاب آزمائشی سفر کا آغاز‘وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب جہانزیب خان نے آزمائشی سروس کا افتتاح کیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب جہانزیب اعوان نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کا افتتاح کر دیا،جس کے بعد اورنج لائن میٹرو ٹرین کے آزمائشی سفر کا آغاز ہو گیا ۔27 کلومیٹرپر بننے والا اورنج لائن ٹرین کا دو طرفہ ٹریک مکمل ہوگیا ہے۔