• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بے گناہ خواتین کی رہائی سرداراخترمینگل کی کائوشوں کانتیجہ ہے‘بی این پی

کوئٹہ ( آن لائن)بی این پی ضلع کوئٹہ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد لقمان کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے مظلوموں کے حقیقی وارث سردار اختر جان مینگل ہیں تاریخ گواہ ہے کہ جب لوگوں کوکوئی مسئلہ درپیش ہوا تو دفاع کیلئے ہمیشہ سرداراخترمینگل نے آوازبلند کی اور کسی دبائو کو خاطر میں لائے بغیر بلوچستان کامقدمہ بھرپورانداز میں پیش کیا یہی وجہ ہے کہ بلوچستان کے عوام انہیں اپنے دکھوں کا مدارا اور اپنا حقیقی لیڈر سمجھتے ہیں آواران سے گرفتار چارخواتین کی رہائی سرداراختر مینگل کی کاوشوں کانتیجہ ہے انہوںنے کہاکہ بے گناہ خواتین کی گرفتاریاں انتہائی افسوسناک اور قابل افسوس ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ماضی میں بھی کئی مرتبہ اس کے واقعات ہوچکے ہیں ان واقعات کا اصل مقصد بلوچستان کے ذخائر کو بے دریغ لوٹنے کے سواکچھ نہیں بلوچستان ہمارا وطن ہے ریاست کا یہ فرض بنتا ہے کہ ہمیں اعتماد میں لے کر صوبے کی تعمیر وترقی کے لئے مخلصی سے اقدامات اٹھائے۔
تازہ ترین