• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلباء یونینز کی بحالی کیلئے ہر فورم پر جدوجہد کرینگے‘مرکزی جے ٹی آئی ن

اکوئٹہ(پ ر)مرکزی جمعیت طلباء اسلام نظریاتی پاکستان کے صدر حافظ سید نور، جنرل سیکرٹری شہباز عالم فاروقی، حافظ نذیر احمد شمشیری، قاضی صداقت اللہ ایڈووکیٹ و دیگر نے بیان میں کہا ہے کہ مرکزی جمعیت طلباء اسلام نظریاتی کے اغراض و مقاصد روزروشن کی طرح عیاں ہیں، تنظیم کے کارکنوں نے ہمیشہ طلباء کے حقوق کے لئے جدوجہد کو اپنا شعار بنایا۔ مخلص و سینئر ساتھیوں نے اپنی صلاحیتوں اور کاوشوں سے طلباء کے حقوق کیلئے طویل اور تاریخی جدوجہد کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تنظیم کی فعالیت کیلئے ملک بھر میں دوروں کا شیڈول جاری کریں گے اور جلد صوبوں اور اضلاع کا انتخابی شیڈول جاری کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ طلباء یونینز کی بحالی کیلئے ہر محاذ سے اپنی جدوجہد شروع کریں گے طلباء یونین کی بحالی سے ملک کو نئی اور قابل سیاسی قیادت ملے گی۔
تازہ ترین