• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک نصیر شاہوانی کا ٹکری آباد کا دورہ مسائل کے حل کی یقین دہانی

کوئٹہ( پ ر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء اور صوبائی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر ملک نصیر شاہوانی نے گزشتہ روز سریاب کے علاقے ٹکری آباد کا دورہ کیا۔اس موقع پر ٹکری علی جان بنگلزئی نے انھیں علاقے کے مسائل بالخصوص موسم سرما میں گیس پریشر میں کمی اور عوامی مشکلات سے آگاہ کیا۔جس پر ملک نصیر شاہوانی نے یقین دہانی کرائی کے ٹکری آباد کے مسائل حل کرنے کے لیے اقدامات کیے جائینگے۔انہوں علاقہ معتبرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں حلقے کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں ،بی این پی اپنے عوام کو درپیش مسائل کے حل کےلیے کوشاں ہیں ۔انہوں نے کہاکہ عوام کو صاف پانی اورتعلیمی سہولیات کی فراہمی ،گیس پریشر کی بحالی،گلیوں کو پختہ کرنے ،نکاسی آ ب کا نظام بہتر بنانا ترجیحات میں شامل ہے ۔
تازہ ترین