• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان: بگرام ایئر بیس پر حملہ، 2 کار بم دھماکے

افغانستان: بگرام ایئر بیس پر حملہ، 2 کار بم دھماکے


افغانستان کے صوبے پروان کے بگرام ایئر بیس پر حملہ کیا گیا ہے جس کے دوران 2 بارود سے بھری گاڑیوں کے دھماکے ہوئے ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق بارودی مواد سے بھری 2 گاڑیوں کے ذریعے غیر ملکی فوجی بیس کو نشانہ بنایا گیا ہے، جس کے قریب ہی ایک زیرِ تعمیر اسپتال اور اسکول بھی موجود ہے۔

ان دھماکوں کے بعد فائرنگ شروع ہو گئی، جسے کے نتیجےمیں 30 سے زائد شہری زخمی ہوئے ہیں، ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے البتہ تاحال کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

افغان پولیس نے بگرام ایئر بیس کے قریب سڑک کو بند کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: افغانستان، جاپانی NGO  سربراہ 4 محافظوں سمیت ہلاک

افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ نیٹو نے غیرملکی فورسز کے قافلے پر حملے کی خبروں کی تردید کر دی ہے، نیٹو کا کہنا ہے کہ دھماکے میں بگرام میں ایک اسپتال کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

اس حملے کی ذمہ داری فی الحال کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے۔

تازہ ترین