• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان: صدارتی انتخابات کے دوران دھماکے، 1 شخص ہلاک

افغانستان میں صدارتی انتخابات میں پولنگ کے دوران مختلف مقامات پر دھماکوں میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

خبر ایجنسی کےمطابق افغان شہر قندھار میں پولنگ اسٹیشن کے باہر دھماکا ہوا، جس میں 15افراد زخمی ہوئے، جب کہ افغان شہر جلال آباد میں پانچ مختلف مقامات پر بم دھماکوں میں ایک شخص ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

افغانستان میں صدارتی الیکشن کے دوران ووٹنگ کا عمل 


الیکشن سے قبل دو ماہ تک جاری رہنے والی انتخابی مہم کے دوران بھی افغان طالبان نے متعدد حملے کيے تھے۔

طالبان نے انتخابی عمل اور پولنگ اسٹيشنز کو حملوں کا نشانہ بنانے کی دھمکیاں دے رکھی تھیں۔

اس سے قبل افغانستان میں صدارتی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا آغاز صبح 7 بجے ہوا جو سہ پہر 3 بجے تک ختم ہوگیا۔

طالبان کی جانب سے صدارتی انتخابات کے موقع پر دہشت گرد کارروائیوں کی دھمکیوں کے بعد ملک بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔

افغان صدر اشرف غنی نے بھی اپنا ووٹ کاسٹ کیا، جبکہ افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے گورنر کے دفتر کے مطابق گورنر شاہ محمود نے بھی اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر لیا۔

افغان صدر اشرف غنی، چیف ایگزیکٹیو عبداللّٰہ اور گلبدین حکمت یار سمیت 14 امیدوار مدمقابل ہیں، صدارتی انتخابات کے لیے 9.6 ملین ووٹرز رجسٹرڈ ہیں اور 5 ہزار 373 پولنگ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔

تازہ ترین