• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کےپہلے ماحول دوست برقی تجارتی طیارے کی کامیاب تجرباتی پرواز

ٹورنٹو (نیوز ڈیسک) دنیا کے پہلے برقی تجارتی طیارے کی کامیاب تجرباتی پرواز، ماحولیاتی آلودگی میں کمی آئے گی، ہاربر ائیر کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق ایروموٹرکمپنی میگنیکس اور بحری طیاروں کی ہاربر ائیرکمپنی کے اشتراک سے وینکوور میں مکمل طور پرالیکٹرک موٹر اور 6 مسافروں کی صلاحیت والے تجارتی بحری طیارے کی کامیاب تجرباتی پرواز کی گئی۔ ہاربرائیر کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق DHC-2 بیور نامی بحری فضائی طیارے میں 750 ہارس پاور کی موٹر نصب کی گئی ہے۔ اس تجرباتی پرواز کے بارے میں جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس تاریخی پرواز سے ایوی ایشن کی تاریخ میں تیسرے دور یعنی برقی دور کا آغاز ہو گیا ہے۔ ہاربرایئرکی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ تجرباتی پرواز دنیا کے پہلے الیکٹرک طیاروں کے فلیٹ کے لئے پہلا قدم ہے۔ ہاربر ائیر سال 2022 تک پورے فلیٹ کو برقی طیاروں سے تبدیل کرنے کا ہدف رکھتی ہے۔ واضح رہے کہ ایوی ایشن سیکٹر گرین ہائوس گیس کے پھیلائو میں کمی کے لئے برقی موٹروں کی طرف رجوع کر رہا ہے، تاہم طویل مسافت کے برقی طیاروں کی پیداوار سیکٹر کو درپیش سب سے بڑی دشواری دکھائی دے رہی ہے۔
تازہ ترین