• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

20کلو ہیروئن لاہور سے برطانیہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

ہیلی فیکس (زاہدانور مرزا) 20کلو ہیروئن برطانیہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، لاہور ائرپورٹ کے سیکورٹی عملہ نے بروقت سرچنگ کرکے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ لاہور میں اینٹی نارکوٹکس سیکورٹی فورس نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن لندن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ لاہور ائرپورٹ کے سیکورٹی عملے نے لندن آنے والی پرواز کے مسافر کی شک ہونے پر تلاشی لی تو اس کے سامان سے 20کلو سے زائد ہیروئن برآمد ہوئی جس کی مالیت تقریباً 20کروڑ روپے سے زائد ہے، اے این ایف لاہور ائرپورٹ کے ترجمان کے مطابق مسافر نے بڑی ہی مہارت سے ٹرالی بیگ میں چھپایا ہوا تھا جسے ائرپورٹ کے سیکورٹی عملے نے گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔
تازہ ترین