• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بری میں سیاسی جماعتوں کے 12امیدواروں میں مقابلہ

بری (نمائندہ جنگ) آج ہونے والے پارلیمانی انتخابات کیلئے بری کی دو نشستوں پر مختلف سیاسی جماعتوں کے بارہ امیدوارو ں میں مقابلہ ہو رہا ہے۔ بری نارتھ کے پارلیمانی حلقے سے لیبر پارٹی کے سابق ایم پی جیمز فرتھ، کنزرویٹو کے جیمز ڈیلی، بریگزٹ پارٹی کے ایلن میکارتھی کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے اور اس حلقے میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 67911ہے۔ 2017کے الیکشن میں لیبر کے جیمز فرتھ نے ٹوری امیدوار کے مقابلے میں 4375ووٹوں کی برتری سے یہ سیٹ جیتی تھی۔ اس بارانہیں بریگزٹ پارٹی کے امیدوار اور کنزرویٹو پارٹی کے جیمز ڈیلی کی ایشیائی ووٹرز میں مقبولیت کے باعث مقابلے کا سامنا ہے گزشتہ الیکشن میں ٹرن آئوٹ 70%تھا۔ بری نارتھ میں پاکستانی کشمیری کمیونٹی کے ووٹ کسی بھی امیدوار کی ہار اور جیت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ بری سائوتھ سے لیبر پارٹی کے سابق ایم پی آہیون لیوس نے ٹکٹ نہ ملنے پر آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا چند روز قبل ٹوری امیدوار کے حق میں دستبردار ہو گئے تھے جس سے کنزرویٹو پارٹی کے امیدوار کو لیبر پارٹی کے امیدوار پر سبقت حاصل ہو گئی ہے اس حلقے میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 75140ہے۔ 2017کے انتخابات میں لیبر کے آہیون لیوس نے 27165ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی تھی ان کو اپنے مدمقابل کے مقابلے میں 5965ووٹ زیاد ہ ملے تھے۔ ٹرن آئوٹ 69.2%رہا تھا۔ لیبر امیدوار 1997سے یہ نشست جیت رہی ہے۔ اس بار صورتحال خاصی دلچسپ ہو گئی ہے۔ بری کے علاوہ گریٹر مانچسٹر کے مختلف حلقوں سے متعدد برٹش پاکستانی بھی الیکشن لڑ رہے ہیں ۔
تازہ ترین