• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان پوری دنیا میں کشمیر سنٹر ز کا قیا م عمل میں لائے،صدیق احمد راٹھور

لوٹن (نمائندہ جنگ) چیف آرگنائزر جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ یوکے اینڈ یورپ صدیق احمد راٹھور ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر انتہائی ضروری ہو گیا ہے کہ حکومت پاکستان پوری دنیا میں کشمیر سنٹر ز کا قیا م عمل میں لائے۔ حکومت پاکستان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کشمیر سنٹرز کھولنے کا وعدہ پورا کریں۔ پاکستان کے نام پر جان دینے والے کشمیری عوام کو تنہا نہ چھوڑا جائے، کشمیر کی آزادی کیلئے ایسے عملی اقدامات کیے جائیں کہ بھارت کو مذاکرات پر مجبور کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پاکستان کیلئے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔ حکومت پاکستان مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ایک با مقصد پالیسی اپنائے اورمسئلہ کشمیر حل کیلئے عملی طور پر اقدامات کرے۔ مسئلہ کشمیر امت مسلمہ کا مسئلہ ہے یہ مسئلہ بیانات دینے سے حل نہیں ہوگا اس کیلئے دنیا کو کھل کر کشمیر کی حمایت اور عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔ پاکستان کشمیریوں کے وکیل ہونے کا حق دنیا بھر میں کشمیر سنٹرز قائم کر کے ادا کرے۔
تازہ ترین