• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ٹیلی نار سروس کی بندش سے متعلق سوشل میڈیا پر پھیلائی جانیوالی خبریں اور اشتہارات جعلی ہیں، پی ٹی اے

ٹیلی نار سروس کی بندش سے متعلق پھیلائی جانیوالی خبریں جعلی ہیں، پی ٹی اے 


اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے ) پی ٹی اے نے کہا ہے کہ پی ٹی اے سے منسوب پاکستان میں ٹیلی نار سروس کی بندش کے حوالے سے سوشل میڈیا اور واٹس ایپ پر پھیلا ئی جانے والی خبریں اور اشتہارات جعلی ہیں، ایک بار پھر یہ بات واضع کی جاتی ہے کہ تمام موبائل آپریٹرز معمول کے مطابق اپنے صارفین کو خدمات فراہم کرتے رہیں گے،پی ٹی اے سے منسوب جعلی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف مزید تفتیش اورقانونی کاروائی کے لئے معاملہ پی ٹی اے نے ایف آئی اے کو بھجوا دیاہے،صارفین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ایسے جعلی پیغامات پھیلانے سے گریز کریں کیونکہ اس سے ٹیلی کام صارفین میں بے چینی و تشویش پھیل سکتی ہے،۔عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ تازہ ترین خبروں / اپ ڈیٹ کے لئے ہمیشہ سرکاری معلومات کے ذرائع جیسے کہ پی ٹی اے کی ویب سائٹ www.pta.gov.pk اور پی ٹی اے کے ٹویٹر اور فیس بک کے پیج ملاحظہ فرمائیں۔

تازہ ترین