• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل ڈی اے ایونیو1کے متاثرین میں پلاٹوں کے مالکانہ حقوق کے لیٹر تقسیم

لاہور (نیوزرپورٹر) قومی احتساب بیورو (نیب)، لاہور میں ایل ڈی اے ایونیو۔1کے متاثرین میں پلاٹوں کے مالکانہ حقوق کے لیٹر تقسیم کرنیکی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں نیب لاہور کے ڈائریکٹر انویسٹی گیشن نے مہمانِ خصوصی شرکت کی نیب لاہور کیجانب سے 4ارب50کروڑ مالیت پر مشتمل623مالکانہ حقوق کے لیٹر ایل ڈی اے ایونیو۔1کے متاثرین میں تقسیم کروائے جارہے ہیں جس کا آغاز آج کی تقریب سے کیا گیا ہے۔ متاثرین کیجانب سے 2002میں ایل ڈی اے ایونیو۔1پراجیکٹ کے پلاٹوں کی بکنگ کا آغاز کیا گیا جو تاحال زیرِ التواء رہا تاہم رواں سال2019کے اوائل میں متاثرین کی کثیر تعداد کیجانب سے نیب لاہور میں شکایات کے اندراج پر ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور نے فوری طور پرتحقیقات کا آغاز کرنے کے احکامات صادر کئے۔
تازہ ترین