• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر:کاسٹ پرائس پر تشخیصی ٹیسٹوں کیلئے کنسلٹنٹ ڈاکٹر کے دستخط ضروری قرار

ملتان (سٹاف رپورٹر) نشتر ہسپتال انتظامیہ نےانوکھی پالیسی بنا ئی ہے، ہسپتال میں کاسٹ پرائس کے ذریعے سرکاری سطح پر ہونے والے مخصوص تشخیصی ٹیسٹوں پر متعلقہ وارڈ کے کنسلٹنٹ ڈاکٹر کے دستخط کو ضروری قرار دے دیا گیا ہے جسکی وجہ سے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے کیونکہ مریضوں کو کاسٹ پرائس کیلئے بھی سب سے پہلے متعلقہ وارڈ کے کنسلٹنٹ ڈاکٹر سے ہی مطلوبہ ٹیسٹ کا نام لکھوانا پڑتا ہے جبکہ اگر اسی دوران کوئی پی جی آر پرچی پر ٹیسٹ لکھ دیا تو اس پرچی پر کاسٹ پرائس کی سہولت نہیں دی جاتی ،ذرائع کے مطابق روزانہ مریضوں کی بڑی تعداد اس مشکل مرحلے کے باعث ذہنی اذیت سے دوچار ہو رہی ہے،حکام کے مطابق سابق ایم ایس ڈاکٹر عاشق نے کاسٹ پرائس کی پرچی پر متعلقہ وارڈ کے کنسلٹنٹ کے دستخطوں کو لازمی قرار دیا تھا،لوگوں کو با آسانی سہولت میسر ہے۔
تازہ ترین