• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر ملکی فنڈنگ حکمرانوں کیلئے خطرہ کی گھنٹی بن گئی، عالم زیب

پشاور(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) لائرز فورم خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر بابائے وکلا محمد عالم زیب خان ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ دھاندلی کے ذریعے اقتدار میں آنے والے حکمرانوں پر عوامی دبائو بڑھتا جا رہا ہے جبکہ پی ٹی آئی کے لئے غیر ملکی فنڈنگ حکمرانوں کے لئے خطرہ کی گھنٹی بن گئی ہے۔ انہوں نے وکلا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی قومی سلامتی کے لئے خطرہ بن گئے ہیں جنرل نیازی کی وجہ سے ملک دو ٹکڑے ہوا جبکہ عمران نیازی بھی ملک کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں۔ قوم کو متحد کرنے کی بجائے سیاستدانوں کو گالیاں دے کر اور نفرت پھیلا کر قومی وحدت کو پارہ پارہ کیا جا رہا ہے عوام نےملک کو مزید تباہی سے بچانے غربت بے روزگاری و مہنگائی سے نجات عوام دشمن حکمرانوں سے چھٹکارا حاصل کرنے اور ملک میں آئین و قانونی کی بالادستی کیلئے مسلم لیگ کا ساتھ دینے کا تہیہ کر لیا ہے۔ انتقامی کاروائیوں سے نہ تو مسلم لیگ کا راستہ روکا جاسکتا ہے اور نہ ہی حکمرانوں کی ڈوبتی ہوئی کشتی کو بچایا جاسکتا ہے حکمرانوں کی طرف سے اقتدار کو بچانے کے لئے اپوزیشن سے ڈیل کی بھیک مانگی جا رہی ہے لیکن ملک کو تباہی سے بچانے کے لئے حکمرانوں کو نہ تو ڈیل اور نہ ہی ڈھیل دی جائے گی۔
تازہ ترین