• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں ملیر میمن گوٹھ میں پولیس کی کارروائی، ملزم گرفتار ساتھی فرار، جبکہ اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل ( اے وی ایل سی)نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے گاڑی، موٹر سائیکلیں چوری اور چھننے میں ملوث 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کے دوران 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا، پولیس کے مطابق ملزمان گاڑی اور موٹرسائیکلیں چوری اور چھننے کے ساتھ ساتھ چوری کی گئی موٹرسائیکلیں کے سامان بیچنے میں بھی ملوث ہیں ۔

اے وی ایل سی پولیس کے مطابق کارروائیاں جمشید کوارٹر، اورنگی ٹاؤن، شاہ فیصل کالونی اور گلشن اقبال کے علاقوں میں کی گئیں۔

ملزمان کے قبضے سے چھینی گئی موٹرسائیکل رکشہ اور مسروقہ سامان برآمد کرکے اور گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب ملیر میمن گوٹھ کے قریب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کر کے ملزم وکرم سے شراب کی بوتلیں برآمد کر لی ہیں جبکہ دوسرا ملزم فرار ہو نے میں کامیاب ہوگیا۔

تازہ ترین