• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لکی مروت میں معروف پشتو شاعر کو قتل کر دیا گیا


پشتو کے معروف شاعر افگار بخاری کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق افگار بخاری پر نامعلوم افراد نے ان کے حجرے میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ افگار بخاری خیبر پختونخوا میں اپنی شاعری کی وجہ سے خاصے مقبول تھے۔

تازہ ترین