• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہرین پلاسٹک کو بجلی بنانے کیلئے استعمال ہونے والے کیمیائی مواد میں تبدیل کرنے میں کامیاب

کراچی (نیوز ڈیسک) جس وقت دنیا بھر کے ماہرین کچرے کو ٹھکانے لگانے کیلئے متعدد طریقے تلاش کر رہے ہیں اس وقت سائنسدانوں نے ایک ایسا ماحول دوست طریقہ دریافت کرلیا ہے جس میں سورج کی مصنوعی روشنی کے ذریعے پلاسٹک کو ایسے کیمیائی مواد میں تبدیل کیا جا سکتا ہے جن سے بعد میں بجلی پیدا کی جا سکتی ہے۔ سائنس میگزین کی رپورٹ کے مطابق، دنیا بھر کے مختلف ملکوں میں پلاسٹک سے بنی اشیا کی بھاری تعداد اکثر سمندر برد کی جاتی ہے یا انہیں ایسے ہی مختلف مقامات پر سڑنے کیلئے چھوڑ دیا جاتا ہے۔ اب، سنگاپور کے ماہرین نے بتایا ہے کہ وہ پلاسٹک کو ایک ایسے کیٹالسٹ (عمل انگیز) کی مدد سے فارمک ایسڈ میں تبدیل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں جو ماحول کیلئے نقصان دہ ہے اور نہ ہی اس پر زیادہ اخراجات آتے ہیں۔ اس ایسڈ کو بعد میں بجلی پیدا کرنے کیلئے پاور پلانٹس میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

تازہ ترین