• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ الیکشن: کنزرویٹو پارٹی کی جیت کا امکان

برطانیہ عام انتخابات، ووٹوں کی گنتی جار ی ہے


برطانیہ کے پارلیمانی انتخابات میں پولنگ کا وقت ختم ہو گیا ہے اور ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

ایگزٹ پول کے مطابق 5 سال کے دوران تیسرے عام انتخابات میں کنزرویٹو پارٹی کو 368 نشستیں جبکہ لیبر پارٹی کو 191 نشستیں ملنے کا امکان ہے۔

ایس این پی کو 55 اور لبرل ڈیمو کریٹس کو 13نشستیں ملنے کا امکان ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق کنزرویٹو پارٹی کی جیت کے امکان پر پاؤنڈ کی قدر میں اضا فہ ہو گیا ہے۔ پاؤنڈ کی قدر میں ڈالر کے مقابلے میں 2 اور یورو کے مقابلے میں 1.6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

برطانوی تاریخ کے انتہائی اہم قرار دیئے جانے والے ان انتخابات میں 650 نشستوں کیلئے ووٹنگ کا عمل صبح 7سے رات 10بجے تک پرامن طور پر جاری رہا۔

انتخابات میں ایک سو سے زیادہ پاکستانی امیدوار بھی شامل ہیں، جن میں سے 20 ٹوری اور 19 لیبر پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ بعض آزادانہ حیثیت میں بھی کھڑے ہیں۔

تازہ ترین