گھوٹکی میں کیڑے مار دوا کی بوتل سے پانی پینے سے 5 بچے جاں بحق ہوگئے۔ محکمہ صحت گھوٹکی کے مطابق اموات میرپور ماتھیلو کے گاؤں الہٰی بخش چھجن میں 3 دن کے دوران ہوئیں۔
محکمہ صحت کے مطابق تین بچوں نے دو روز قبل سکھر اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑا، ایک بچہ گزشتہ روز اور ایک بچہ آج انتقال کرگیا۔
محکمہ صحت کے مطابق محکمہ کی ٹیم متاثرہ گاؤں پہنچ گئی، بچوں کی عمریں 7 سے 9 سال تھیں، جو چے آپس میں رشتہ دار تھے۔
ورثا کا کہنا ہے کہ بچوں نے کیڑے مار دوا کی خالی بوتل میں پانی ڈال کر پیا تو حالت غیر ہوگئی۔