• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ ایکسائز ، پہلے پانچ ماہ میں 2 ارب 38کروڑ روپے ٹیکس ریکوری

راولپنڈی ( اپنے نامہ نگار سے ) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی نے ڈویژن بھر سے رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں ہدف پونے چھ ارب روپے کے مقابلے میں مجموعی طور پر 2ارب 38کروڑ روپے کی ٹیکس ریکوری کر لی، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جاری دستاویزات کے مطابق 30نومبر تک راولپنڈی ، جہلم ، اٹک اور چکوال سے پراپرٹی ٹیکس کی مد میں ایک ارب روپے کی ریکوری کی گئی جو گزشتہ سال کے ان مہینوں سے بہت زیادہ ریکوری ہے، موٹر ٹیکس (رجسٹریشن فیس ، ٹرانسفر فیس ، ٹوکن ٹیکس ٹائی اپ وغیرہ) کی مد میں 43کروڑ روپے ، ایکسائز ڈیوٹی و فیس کی مد میں 79 کروڑ روپے کی ریکوری کی گئی، لگژری ہائوس ٹیکس ، فارم ہائوس ٹیکس اور انٹرٹینمنٹ ٹیکس کی مد میں کم ریکوری ہوئی ہے ۔
تازہ ترین