• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہندوستان کے مظالم مسلمانوں کے کیلئے خطرناک ہیں،اکبرسیٹھی

پشاور(نمائندہ خصوصی) خیبر پختونخوا یوتھ اسمبلی کے سینئر رکن خواجہ محمد اکبر سیٹھی نے کہا ہے کہ ہندوستان کے بڑھتے ہوئے مظالم مسلمانوں کے کیلئے خطرناک ہیں شہریت پر پابندی لگا کر حالیہ بھارتی عزائم دیکھتے ہوئےقائداعظم محمد علی جناح کے دو قومی نظریہ کی ضرورت سامنے آ گئی ہے انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں مسلمانوں پر زمین تنگ کرنے کے واقعات پر عالمی دنیا کو نوٹس لینا چائیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیبر پختونخوا یوتھ اسمبلی کے دوسرے انتخابات کے موقع پر کیا اس سلسلے میں گزشتہ روز ضلع کونسل ہال پشاور میں قائمقام سپیکر سید بلال جان ایڈووکیٹ کی سربراہی میں اجلاس منعقد ہوا جس میں سابق ڈی جی معدنیات منتظر شاہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اس موقع پر ممبران صوبائی اسمبلی میاں جمشید الدین کاکاخیل‘ رابعہ بصری‘ پیر فدا ایڈووکیٹ‘ ارباب وسیم اور سابقہ ممبر صوبائی اسمبلی شازیہ طہماس سمیت دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
تازہ ترین