• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیبر پارٹی کے سربراہ جریمی کاربن متوقع شکست پر قیادت سے دستبردار

لیبر پارٹی کے سربراہ جریمی کاربن متوقع شکست پر قیادت سے دستبردار


برطانیہ میں عام انتخابات کے ایگزٹ پولز جاری کر دیئے گئے، کنزرویٹیو پارٹی کا 368 نشستیں جیت کر اب تنہا حکومت بنانے کا امکان ہے، متوقع شکست پر لیبر پارٹی کے سربراہ جریمی کاربن نے قیادت سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔

برطانوی انتخابات کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے، ایگزٹ پولز کے مطابق کنزرویٹیو پارٹی کا واضح برتری کے ساتھ تنہا حکومت بنانے کا امکان ہے تاہم ووٹوں کی گنتی کے بعد اب تک کل 650 میں سے267کےابتدائی نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔

ابتدائی نتائج کے مطابق کنزرویٹیو کو 132، لیبر پارٹی کو 101 اور اسکاٹش نیشنل پارٹی کو 18 نشستوں پر برتری حاصل ہے ، جبکہ لیبر 2017ء کے گزشتہ انتخابات کے مقابلے میں اب تک 28 نشستوں سے ہاتھ دھو چکی ہے۔

دوسری جانب لبرل ڈیموکریٹس کی لیڈر جوسوئنسن اپنی نشست کا دفاع کرنے میں ناکام رہی ہیں۔

تازہ ترین