• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناروے میں یاسر حسین اور مومل شیخ کے ڈانس کی ویڈیو وائرل


معروف اداکار یاسر حسین نے جاوید شیخ کی فیملی کے لیے کہا کہ شیخ فیملی واقع ’فلمی‘ ہے۔

گزشتہ روز معروف اداکار یاسر حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں یاسر حسین اداکارہ مومل شیخ کے ہمراہ معروف اداکار جاوید شیخ کے گانے ’دِل ہوگیا ہے تیرا دیوانہ‘ پر ڈانس کر رہے ہیں۔


یاسر حسین نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’جاوید شیخ کے مشہور گانے ’دِل ہوگیا ہے تیرا دیوانہ‘ پر مومل شیخ کے ساتھ ڈانس کرنے کے بعد اندازہ ہوگیا ہے کہ شیخ فیملی واقعی میں ’فلمی فیملی‘ ہے۔‘

اُنہوں نے جاوید شیخ کے کام کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’جاوید شیخ جس طرح کی فلمیں بنارہے ہیں اور کام کر رہے ہیں وہ بلکل ہماری چائے کی طرح گرم اور تروتازہ ہے۔‘

یاسر حسین کی اِس ویڈیوکے کمنٹ میں مومل شیخ نے دِل کے ایموجی بنائے۔

واضح رہے کہ اِن دِنوں یاسر حسین اپنے کچھ دوستوں کے ہمراہ ناروے میں سردی کا موسم انجوائے کر رہے ہیں جبکہ دوسری جانب ایک ذرائع کے مطابق یہ خبریں بھی سامنے آرہی ہیں کہ یاسر حسین اور اقرا عزیز رواں ماہ شادی کریں گے۔

تازہ ترین